فواد چودھری کیلئے کل کی میٹنگ اچھی نہیں رہی، عارف نظامی

وزیراعظم فواد چودھری پر کافی برہم تھے، حکومت کو کارکردگی دکھانی ہوگی، وزیراعظم کی کل کی میٹنگ طویل ترین میٹنگ تھی۔ سینئر تجزیہ کار عارف نظامی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 دسمبر 2018 19:53

فواد چودھری کیلئے کل کی میٹنگ اچھی نہیں رہی، عارف نظامی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 دسمبر 2018ء) سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ فواد چودھری کیلئے کل کی میٹنگ اچھی نہیں رہی،وزیراعظم فواد چودھری پر کافی برہم تھے،وزیراعظم کی کل کی میٹنگ طویل ترین میٹنگ تھی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی طویل ترین میٹنگ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا کل کی کل کی میٹنگ فواد چودھری کیلئے اچھا نہیں رہی۔ وزیراعظم فواد چودھری پر کافی برہم تھے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ میری پہلے 100دن کی کارکردگی اچھی رہی۔ وزیراعظم کسی کوبھی وزیر لگا سکتے ہیں۔ پی اے سی کا چیئرمین کسی نیب زدہ کو نہیں لگا سکتے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ تمام وزراء رابطے میں رہیں۔

میڈیا سے متعلق معاملات کو حل کررہے ہیں۔ ہم میڈیا ورکرز کو سپورٹ کریں گے۔انہو ں نے کہا کہ نیب میں لوگ ہم نے نہیں لگائے۔ اپوزیشن ہمارا چیلنج نہیں ہے ہمارا چیلنج گڈ گوررننس ہے۔اپوزیشن کواب سمجھ نہیں آرہی ہے کہ وہ کیا کریں۔اپوزیشن مردہ گھوڑا ہے۔اپوزیشن ٹوٹے کی اس اپوزیشن میں جا ن نہیں ہے۔وزیراعظم قوم کے ٹیکس کا پیسا امانت سمجھ کر استعمال کررہے ہیں۔

مزید برآں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی موبائل فون لا سکتے ہیں، اضافی فون لانے پر ٹیکس ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ 2 ارب ڈالر کے موبائل درآمد کیے جا رہے ہیں، ان پر ٹیکس ادا کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے، مہنگے فون پر 38 فیصد ٹیکس ہے، ہم سب کوٹیکس کلچر اپنانا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں