زرعی مقاصد کیلئے نصب کیے گئے ٹیوب ویلوں پر بجلی کے یونٹس پر 5.35روپے کی سبسڈی جاری ہے ‘صوبائی وزیر زراعت

منگل 11 دسمبر 2018 22:36

زرعی مقاصد کیلئے نصب کیے گئے ٹیوب ویلوں پر بجلی کے یونٹس پر 5.35روپے کی سبسڈی جاری ہے ‘صوبائی وزیر زراعت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ زرعی مقاصد کیلئے نصب کیے گئے ٹیوب ویلوں پر بجلی کے یونٹس پر 5.35روپے کی سبسڈی جاری ہے اور اس میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ماضی کے برعکس 100روزہ پلان میں کاشتکاروں کی فلاح و بہبودکوہمیشہ اولیت اور اہمیت دی۔انہوں نے کہا حکومت منفی سیاست پر ہرگز یقین نہیں رکھتی اور اپوزیشن کی طرح نمبر گیم نہیں کرتی جبکہ وہ عملی اقدامات کر کے کاشتکاروں اور ملک کو خو شحال بنا نے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف دے رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں