ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

منگل 11 دسمبر 2018 23:37

ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا
لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ایف آئی اے نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز اپنے بھائی سے ملنے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے لندن جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز کے مطابق بورڈنگ کارڈ حاصل کرنے کے بعد جب وہ امیگریشن کائونٹر پر پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے کیونکہ ان کے خلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے۔

اس موقع پر حمزہ شہباز نے ایف آئی اے حکام کو بتایا کہ وہ نیب میں چلنے والی انکوائری میں مطلوب نہیں ہیں۔تاہم اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے، جس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں