پنجاب میں ہر طرح کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی

منگل 11 دسمبر 2018 23:45

پنجاب میں ہر طرح کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب میں ہر طرح کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ البتہ اس امر کا اطلاق خالی پوسٹوں پر نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

اس بارے میں آج باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کی تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن میں زیرعمل تقرریوں و تبادلوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مزید برآں انتظامی بنیادوں پر انتہائی ضرورت اور انسانی ہمدردی کے تحت کسی تقرری و تبادلے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سے باقاعدہ سمری کے ذریعے اجازت درکار ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں