کرپٹ افراد احتساب شروع ہونے پر اپنا نام جمہوریت اور پارلیمانی سیاست رکھ لیتے ہیں ‘فیاض الحسن چوہان

بدھ 12 دسمبر 2018 13:57

کرپٹ افراد احتساب شروع ہونے پر اپنا نام جمہوریت اور پارلیمانی سیاست رکھ لیتے ہیں ‘فیاض الحسن چوہان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے خواجہ سعد رفیق اور اور خواجہ سلمان رفیق کو ہمٹی ڈمٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ برادران کی پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی سے متعلق پوری طرح آگاہ ہیں، موٹر سائیکل پر سفرکرنیوالے آج اربوں پتی ہیں،حمزہ شہباز پتلی گلی سے نہ جائیں بلکہ اسمبلی میں آئیں، لٹیروں نے اپنا نام پارلیمانی سیاست اور اٹھارویں ترمیم رکھ لیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے ایک روز پہلے ہی کہا تھا کہ بھاگنے والے نہیں۔انہوں نے چوروں کی طرح بھاگنے کی کوشش کر کے اپنی پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ کرپشن پرہاتھ ڈالیں تو جمہوریت خطریمیں پڑجاتی ہے۔

(جاری ہے)

کرپٹ افراد اپنی حکومت ختم ہوتے ہی اپنے نام بدل لیتے ہیں، کوئی اپنا نام جمہوریت، کوئی پارلیمانی سیاست اور کوئی اٹھارویں ترمیم رکھ لیتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے خواجہ سعد رفیق اور اور خواجہ سلمان رفیق کو ہمٹی ڈمٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ برادران کی پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی سے متعلق پوری طرح آگاہ ہیں، انہوں نے ڈرا دھمکا کے زمینوں کی خرید و فروخت کی اور لوگوں سے زبردستی پورے موضع کے موضع خریدے،خواجہ برادران نے کرپشن کے چوکے چھکے مار کرموجودہ اسٹیٹس حاصل کی ، موٹرسائیکل پر سفر کرنے والے آج اربوں پتی ہیں، جس جرات اورہمت سے کرپشن کی اسی طرح حساب دیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ علیم خان کاخواجہ برادران سے کوئی کاروباری تعلق نہیں، علیم خان 10 سال سے اگر کرپشن کررہے تھے تویہ کیا کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ قانون بنانا آسان ہے مگرقانون پرعملدرآمد کرانا مشکل ہوتا ہے، جو خود کرپٹ نہ ہو وہ قانون پر عملدرآمد کرانا جانتا ہے اور پی ٹی آئی قانون پر عملدرآمد کرانے آئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں