ایچ ڈی لائٹس کے استعمال کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

بدھ 12 دسمبر 2018 16:16

ایچ ڈی لائٹس کے استعمال کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایچ ڈی لائٹس کے استعمال کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ہیڈ لائٹس کیلئے ایچ ڈی لائٹس کے استعمال پر پابندی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتا ہے اس مخصوص لائٹ کے استعمال سے آنکھیں چندھیا نے کے باعث روزانہ اوسطً پچاس حادثات ریکارڈ کئے گئے ہیں لاہورشہر اور پنجاب بھر میں ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ ایچ ڈی لائٹس کا استعمال ہے جس کی وجہ سے انسانی جانوں اور املاک کا نقصان ہو رہا ہے لاہور میں ہر دسویںموٹر سائیکل اور گاڑی والے نے اپنی ہیڈ لائٹس کیلئے ایچ ڈی سسٹم کا استعمال کیا ہوا ہے لہٰذا اس ایوان کے مقدس اراکین کی متفقہ رائے ہے کہ انسانی زندگیوں کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہونے والی ان لائٹس کا سدِ باب کیا جائے اور موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو بھی ان لائٹس کے لگانے پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں