پی ایس کیو سی اے لاہور آفس میں محفل نعت کا اہتمام

بدھ 12 دسمبر 2018 17:25

پی ایس کیو سی اے لاہور آفس میں محفل نعت کا اہتمام
لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی لاہورآفس میں جشن ولادت نبیﷺ کی مناسبت سے محفل نعت کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروس سنٹر پی ایس کیو سی اے سید اقبال نے کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر خرم متین، محمد عرفان،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دیگر سٹاف نے شرکت کی، معروف نعت خواہان اقبال پروانہ اور فیاض قصوری نے ہدیہ نعت پیش کیا اور قاری مفتی عاکف نے ربیع الاول کے مہینے ، نبی پاکﷺ کی سیرت طیبہ پرتفصیل سے روشنی ڈالی اور ملک وقوم کی ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں