وزیراعلیٰ کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس،متعددامور کی منظوری

سرکاری محکمے مالیاتی ڈسپلن پر عملدرآمد یقینی بنائیں ،قواعد وضوابط کی خلاف ورزی قطاً برداشت نہیں کی جائیگی‘سردار عثمان بزدار

بدھ 12 دسمبر 2018 18:30

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس،متعددامور کی منظوری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ سے متعلقہ متعددامور کی منظوری دی گئی- اجلاس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 2015-16 کی منظوری دی گئی-کمیٹی کی منظوری کے بعد یہ رپورٹ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی-اجلاس میں معدنیات کے لئے رائیلٹی ریٹس میں اضافے کو اگلے ا جلاس تک موخر کر دیا گیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری محکمے مالیاتی ڈسپلن پر عملدرآمد یقینی بنائیں -قواعد وضوابط کی خلاف ورزی قطاً برداشت نہیں کی جائے گی- انہوںنے کہاکہ مالیاتی امور میں شفافیت کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں- صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت ، میاں ا سلم اقبال او رمختلف محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں