وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لیاقت پور میں خاتون کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم، آئی جی سے رپورٹ طلب

بدھ 12 دسمبر 2018 22:06

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لیاقت پور میں خاتون کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم، آئی جی سے رپورٹ طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں خاتون کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور ہدایت کی کہ واقعہ کے بعد بروقت کارروائی عمل میں نہ لانے کے حوالے سے مبینہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے اور زخمی بچی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں