لاہور، احتجاج ڈاکٹرز کا حق، مریضوں کو تڑپتا ہوا نہیں چھوڑا جا سکتا: ڈاکٹر عبدالقدیر خان

مستحق اور نادار مریض ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ سے اپنا مفت چیک اپ کروا سکتے ہیں

بدھ 12 دسمبر 2018 22:51

لاہور، احتجاج ڈاکٹرز کا حق، مریضوں کو تڑپتا ہوا نہیں چھوڑا جا سکتا: ڈاکٹر عبدالقدیر خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مطالبات کے حق میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ان کا حق ہے لیکن مریضوں کو ہسپتالوں میں تڑپتا ہوا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ ڈاکٹرز نے اپنی ذمہ داریاں شروع ہونے سے قبل جو حلف اٹھایا تو اسے یاد رکھیں۔

ڈاکٹرز مسیحا کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ہسپتالوں میں ہڑتال سے غریب اور نادار مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث جو مریض متاثر ہو رہے ہیں، وہ مولانا احمد علی روڈ پر واقع ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے او پی ڈی میں مفت طبی معائنہ کروا سکتے ہیں۔ انہیں وہاں پر ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر شوکت ورک کی زیر نگرانی ٹیم مستحق اور نادارا مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے دن رات محنت کر رہی ہے۔ آئے روز سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کے باعث مریض علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہوجاتے ہیں، ایسے مریض ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ میں اپنا طبی معائنہ کروا سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں