لندن میں پاکستانی تاجر کا کروڑوں کا کاروبار جل کر راکھ

نسل پرستوں نے پاکستانی تاجر کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں جلا ڈالیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 12 دسمبر 2018 21:19

لندن میں پاکستانی تاجر کا کروڑوں کا کاروبار جل کر راکھ
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 دسمبر 2018ء) :لندن کے علاقے بارکنگ میں نسل پرستوں نے پاکستانی تاجر محمد طارق کے شو روم پر حملہ کر کے متعدد گاڑیاں جلا ڈالیں۔گاڑیوں کی مالیت 5 لاکھ برطانوی پاونڈ سے زائد تھی۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں نسل پرستوں کی جانب سے تارکین وطن پر حملے کوئی نئی بات نہیں ہے۔نسل پرست اس طرح کی تخریب کاری کے ذریعے غیرملکی تارکین وطن کو ان کے ملک واپس جانے پر مجبور کرتے ہیں۔

پاکستانی تاجر محمد طارق بھی ایسے ہی نسل پرستوں کے حملے کا شکار ہوگئے۔محمد طارق لندن کے علاقے بارکنگ میں گاڑیوں کا کاروبار کرتے ہیں۔گزشتہ رات نسل پرستوں نے ان کے شو روم پر حملہ کرکے متعدد گاڑیوں کا جلا ڈالا۔ان گاڑیوں کی مالیت 5 لاکھ پاونڈ سے زائد ہے جو پاکستانی روپوں میں ساڑھے آٹھ کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد طارق کا کہنا تھا کہ جب سے انہوں نے یہ کاروبار شروع کیاہے تب سے ان کو دوسری مرتبہ اس قسم کی کاروائی کا شکار بنایا گیا ہے۔

انکا بتانا تھا کہ انہوں نے اپنے شو روم پر100 گاڑیوں لا کر رکھیں تھیں لیکن 6 ماہ قبل ترکش گینگ کی جانب سے انکی 10 گاڑیوں کو چرا لیا گیا جن میں سے ابھی تک صرف ایک ہی ان کو واپس مل سکی۔انکا کہنا تھا کہ مجھے شک ہے کہ موجودہ واقعے میں بھی اسی گینگ کا ہاتھ ہے،انہوں نے میں نے پولیس کو تمام تفصیلات فراہم کردی ہیں لیکن پولیس نے ابھی تک کچھ قدم نہیں اٹھایا ،میرے پاس جو کچھ تھا وہ تخریب کاروں نے جلا ڈالا۔انہوں نے یہ بھی شکایت کی پولیس حکام کی جانب سے انکو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔                                                

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں