اخبارفروش یونین کے ساتھ لیکن ضمیر فروشوں کے خلاف ہیں، فیاض الحسن چوہان

میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اورمیڈیا کا ستون اخبارفروش ہیں، وزیراعظم عمران خان اور سردار عثمان بزدار اخبار فروشوں کے ساتھ ہیںحکومت پہلے دن سے ضمیر فروش یونین کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، ضمیرفروشوں نے ملک کودیوالیہ کردیا تھا، عمران خان نے بیرون ملک دورے کرکے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، جوں جوں وقت گزرے کا پاکستان ترقی کی طرف جائے گا،صوبائی وزیر اطلاعات

بدھ 12 دسمبر 2018 23:35

اخبارفروش یونین کے ساتھ لیکن ضمیر فروشوں کے خلاف ہیں، فیاض الحسن چوہان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وہ اخبارفروش یونین کے ساتھ ہیں لیکن ضمیر فروشوں کے خلاف ہیں، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اورمیڈیا کا ستون اخبارفروش ہیں، وزیراعظم عمران خان اور سردار عثمان بزدار اخبار فروشوں کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار فیاض الحسن چوہان نے الحمرا میں اخبار فروش یونین کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اخبارات کے جو واجبات ہیں وہ گزشتہ حکومتوں کے ہیں اورعمران خان نے تمام واجبات کی ادائیگی کی ہدایت دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اخبارفروش یونین کے صدر چوہدری نذیراحمدسمیت نومنتخب عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا، تقریب میں صوبائی وزیراطلاعات ونشریات فیاض الحسن چوہان سمیت اہم صحافتی شخصیات نے شرکت کی،صوبائی وزیرنے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ چوہدری نذیراحمدگزشتہ 20 برسوں سے اخبارفروش یونین کی خدمت کررہے ہیں وہ اس پرانہیں مبارک بادپیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا وہ اخبارفروش یونین کے ساتھ ہیں لیکن ضمیر فروشوں کے خلاف ہیں، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اورمیڈیا کا ستون اخبارفروش ہیں، وزیراعظم عمران خان اور سردار عثمان بزدار اخبار فروشوں کے ساتھ ہیں، فیاض الحسن چوہان نے کہا اخبارات کے جو واجبات ہیں وہ گزشتہ حکومتوں کے ہیں اورعمران خان نے تمام واجبات کی ادائیگی کی ہدایت دی ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اخبارات اورٹی وی چینلزکواشتہارات دیئے جارہے ہیں،کسی ادارے کے اشہارات روکے ہیں اورنہ ہی کسی کے ساتھ پسندنہ پسندکا رویہ اپنایاجارہا ہے، نجم سیٹھی کے پاس چڑیا ہے تو میرے پاس باز ہے، صوبائی وزیرنے یہ بھی کہا کہ اگر زیرو سرکولیشن والے بھی اشتہارات مانگیں گے توایسا نہیں ہوسکتا، اشتہارات کے حوالے نئی پالیسی وزیر اعلی پنجاب کی مشاورت سے لائی جارہی ہے، انہوں نے کہا ان کی حکومت پہلے دن سے ضمیر فروش یونین کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، ضمیرفروشوں نے ملک کودیوالیہ کردیا تھا، عمران خان نے بیرون ملک دورے کرکے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، جوں جوں وقت گزرے کا پاکستان ترقی کی طرف جائے گا، عمران خان کا کارنامہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کو 2018 میں دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، عمران خان اور عثمان بزادر کھڑے آدمی ہے کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، انہوں نے واضع کیا کہ آئین اور قانون کے مطابق کام کرنا ہے، عمران خان پاکستان کا ہیرو ہے، جو پاکستان کا نعرہ لگایے گا عمران خان اسکو سر پر بیٹھائے گا، اخبارفروش یونین لاہورکے صدر چوہدری نذیراحمدنے کہا سیاست اورصحافت لازم وملزوم ہیں، صحافت مضبوط ہوگی توملک میں سیاست مضبوط ہوگی، حکومت صحافتی ستون کو کمزورہونے سے بچائے، اخبارفروش بھی اس ستون کا حصہ ہیں، اخبارفروش موسم کی پرواکیے بغیرلوگوں کی دہلیزتک اخبارپہنچاتے ہیں، اخبارفروش لوگوں کی دہلیزتک اطلاعات پہنچانے کے حوالے سے قومی فریضہ سرانجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا عمران خان کی شکل میں قوم کو ایک بہترین اورقابل رہنماملا ہے، اخبارفروش یونین حکومت کی مضبوطی کے لئے اپنا کرداراداکرتی رہیگی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئرصحافی ضیاشاہد نے کہا اخباری صنعت جھٹکوں سے چل رہی تھی تاہم اب اس میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، حکومت نے اشتہارات کی ترسیل شروع کردی ہے وقت گزرنے کے ساتھ اشہارات کی تعدادمیں اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ اخبارفروش مارکیٹ کی عمارت انتہائی خستہ حال ہے، حکومت کواس پرتوجہ دینا چاہیے اوراخبارفروش مارکیٹ کے لیے مناسب جگہ فراہم کی جانی چاہیے، انہوں نے مزیدکہا کہ اخباری صنعت زبوںحالی کا شکارہے، اخبارات کی سرکولیشن کم ہوتی جارہی ہے، اخباری مالکان اورایڈیٹرزکواس پہلوبارے سوچنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح اخبارات کواس بحران سے نکالاجاسکتا ہے، تقریب سے مختلف اخبارات کے ایڈیٹرز، کالم نگاروں اورانتظامی ذمہ داران نے بھی خطاب کیا اوراخبارفروش یونین کے نومنتخب عہدیداروں کومبارک باد دی، حلف برداری تقریب سے اخبارفروش یونین کے الیکشن بورڈکے چیئرمین محمدرفیق مغل، سیکرٹری جنرل چوہدری عاشق، اخبارفروش یونین کے سیکرٹری جنرل محمدالیاس، ملک امتیاز، سجادعظیم، سمیت دیگرذمہ داران بھی خطاب کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں