لاہور میں پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب‘نون لیگ اور تحریک انصاف میں مقابلہ

پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے سے 5 بجے تک جاری رہے گی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 13 دسمبر 2018 10:55

لاہور میں پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب‘نون لیگ اور تحریک انصاف میں مقابلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 دسمبر۔2018ء) لاہور میں پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے جس کے سلسلے میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہو چکاہے،جبکہ ووٹ ڈالنے کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گی. یہ نشست نون لیگ کے خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر خالی کی تھی. الیکشن کمیشن نے پرامن الیکشن کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا ہے جبکہ فوج اسٹینڈ بائی ہے، پیپلز پارٹی نے اس نشست پر مسلم لیگ نون کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے.

پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 لاہور کے لیے کل 11امیدوار میدان میں ہیں.

(جاری ہے)

اس نشست پر اصل مقابلہ تحریک انصاف کے ملک اسد علی کھوکھر اور مسلم لیگ نون کے امیدوار راناخالد محمود قادری کے درمیان متوقع ہے.تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن کے لئے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 168 میں پولنگ کا عمل جاری ہے ، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، اس حلقے میں ایک لاکھ، 26 ہزار،9 سو 12 ووٹرز حق رائےدہی استعمال کریں گے، جن میں سے 73 ہزار 7 سو 24 مرد اور 53 ہزار ایک سو 88 خواتین شامل ہیں.

حلقے کے کل 83 پولنگ اسٹیشنوں میں سے مردوں کے لئے 27 ، خواتین کے لئے 25 جبکہ 31 مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ پولنگ بوتھ کی تعداد 262 ہے. پی پی168ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رانا خالد محمود ، تحریک انصاف کے ملک اسدکھوکھر سمیت 11 امیدوار وں میدان میں ہے. پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور کے حلقہ پی پی 168 کے ضمنی انتخابات میں نون لیگ کے امیدوار رانا خالد محمود قادری کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا.

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 16پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیا گیا ہے، پرامن انتخابات کیلئے رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے. خیال رہے فیروز پور روڈ پر ماڈل ٹاون اور والٹن کی مختلف آبادیوں پر مشتمل صوبائی اسمبلی کی یہ نشست سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر خالی کی تھی. واضح رہے 25 جولائی 2018 کو ہونے والے انتخابات میں خواجہ سعد رفیق نے 34 ہزار 114 ووٹ لے کر تحریک انصاف کے فیاض بھٹی کو شکست دی تھی.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں