نیب عدالت میں سعد رفیق اور ملک ریاض کا آمنا سامنا

خواجہ صاحب خیر نال آئے ہو؟ چئیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا سعد رفیق سے سوال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 13 دسمبر 2018 14:44

نیب عدالت میں سعد رفیق اور ملک ریاض کا آمنا سامنا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2018ء) چئرمین بحریہ ٹاؤن کا کمرہ عدالت میں ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق سے آمنا سامنا ہوا۔ملک ریاض نے سوال کیا کہ خواجہ صاحب خیر نال آئے ہو؟ جس پر خواجہ سعد رفیق نے سوال کیا کہ مجھے تو نیب والے گرفتار کر کے لائے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریمانڈ پر موجود سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کے لیےلایا گیا تواس موقع پر ان کا ملک ریاض سے مکالمہ ہوا جس کے بعد ملک ریاض نے سعد رفیق کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ خیس سے آئے ہیں تو سعد رفیق نے جواب دیا کہ مجھے تو نیب والے حراست میں یہاں لے کر آئے ہیں۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے سعد رفیق کو ریلوے خسارہ کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا.سماعت کے موقع پر سیکورٹی ادارے سابق رکن پنجاب اسمبلی قیصر امین بٹ کو بھی لے کرسپریم کورٹ میں پیش ہوئے. سماعت کے دوران سعد رفیق نے کہا کہ رات کو نوٹس ملا تھا، میں نیب کی حراست میں ہوں‘ نوٹس ملتے ہی کامران مرتضیٰ کو وکیل کیا، وہ آج کوئٹہ میں ہیں لہٰذا آج پیش نہیں ہوسکے. چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ وکیل کب آئیں گے جس پر سعد رفیق نے کہا کہ میں تو نیب کی تحویل میں ہوں مجھے علم نہیں. چیف جسٹس نے کہا کہ خواجہ صاحب آپ کو جلدی تو نہیں جس پر سعد رفیق نے نفی کردی‘عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی. خیال رہے کہ محکمہریلوے میں 60 ارب روپے کے خسارے کے معاملے پر کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے. ایک سماعت کے دوران خواجہ سعد رفیق نے بتایا تھا کہ ریلوے کا ریونیو 50 ارب اور خسارہ 35 ارب کے قریب ہے‘ چیف جسٹس نے پاکستان ریلوے کا مکمل آڈٹ کروانے کا حکم بھی دیا تھا. دوسری جانب خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق پیراگون ہاﺅسنگ اسکینڈل میں پہلے ہی نیب کی تحویل میں ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے دونوں بھائیوں کو 10 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا. خواجہ برادران پیراگون ہاﺅسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں