الخیر ہایوسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں ملوث ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 15:40

الخیر ہایوسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں ملوث ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے الخیر ہایوسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں ملوث ملزم کو 9روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کی عدالت نے کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزم چوہدری پرویز اقبال کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم پرویز اقبال کو 9 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے ملزم کو 22 دسمبر کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب کے مطابق ملزم نے الخیر ہاوسنگ سوسائٹی حافظ آباد کے نام پر لوگوں سے فراڈ کیا اور دھوکہ دہی سے لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں