شکریہ میری زندگی

معافی قبول ہونے پر طوبیٰ عامر کی دعائیں، عامر لیاقت کا محبت بھرے انداز میں جواب سامنے آگیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 13 دسمبر 2018 19:29

شکریہ میری زندگی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 دسمبر2018ء) عامر لیاقت کی معافی قبول ہونے پر اہلیہ طوبیٰ عامر کا محبتوں بھرا ٹوئیٹ،عامر لیاقت بھی عشقیہ جواب دینے سے خود کو روک نہ پائے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء عامر لیاقت کی معافی قبول کرلی ہے۔ سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کو معاف کرتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا ہے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثارنے کہا کہ عامر لیاقت کے چہرے سے نہیں لگ رہا کہ معافی مانگ رہے ہیں۔عامر لیاقت نے کہا کہ آپ کی موجودگی میں چیمبر میں معافی نامہ بھجوایا تھا۔اس موقع پر عامر لیاقت کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا ۔انہوں نے اپنے سیاسی کیرئیر کے بچنے پر عدالت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے تمام ججز کے نام لے لے کر ان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ تمام انسان ایک طرف ، رب کی طاقت ایک طرف، مجھے اپنی عدلیہ پر ناز ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نے میری معافی قبول کی اور مجھے عدالت میں کچھ کہنےُ کا بھرپور موقع دیا..میں عدلیہ کو مایوس نہیں کروں گا اور آپ کے حکم پر عمل کروں گا۔
اس موقع پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ۔
عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر نے انکے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں ہمیشہ آپکے لیے دعا گو ہوں۔اللہ آپ پر عنایات کا سلسلہ جاری رکھے۔
اس پر عامر لیاقت کی محبت بھی جوش مارنے لگی انہوں نے بھی انتہائی محبت سے اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں