کراچی ائیرپورٹ پر تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ پکڑی گئی

نائیجیرین خاتون قطر سے 4 کلو گرام ہیروئن لے کر پاکستان پہنچی تھی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 13 دسمبر 2018 20:21

کراچی ائیرپورٹ پر تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ پکڑی گئی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 دسمبر2018ء) نائیجیرین خاتون قطر سے 4 کلو گرام ہیروئن لے کر پاکستان پہنچنے پر پکڑی گئی۔اس کاروائی کوپاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ قرار دیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں منشیات لانے کا سب سے بڑا کیس بے نقاب ہو گیا۔نائیجرین خاتون قطر سے کراچی پہنچنے پر گرفتار ہو گئی۔خاتون سے کروڑوں مالیت کی ہیروئن برآمد ہوگئی۔

نائیجیرین خاتون قطر سے نجی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچی ۔ائیرپورٹ پر اس کی مشکوک حرکات و سکنات کو دیکھتے ہوئے حکام نے خاتون کی جامہ تلاشی لینے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

خاتون نے معمولی مزاحمت کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں سے تعاون کیا تو سیکیورٹی اہلکاروں نے اس کے پاس موجود مشکوک ٹن کے ڈبوں کے حوالے سے پوچھا جس پر خاتون تسلی بخش جواب نہ دے سکی،اس پر متعلقہ حکام نے ان ٹن کے ڈبوں کو کھولا تو ان میں منشیات دیکھ کر حیران رہ گئے۔

ان ڈبوں میں 4 کلوگرام کوکین موجود تھی جس کی مالیت کروڑوں میں ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ غیر ملکی خاتون نے ٹن کے ڈبوں میں 4 کلو گرام کوکین چھپا رکھی تھی، جس کی قیمت 7 کرور 10 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ڈپٹی کلٹر کسٹم کا کہنا ہے کہ یہ کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں