لاہور ، پی پی 168 کا ضمنی الیکشن تحریک انصاف ہی جیتے گی، اعجازاحمدچوہدری

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:05

لاہور ، پی پی 168 کا ضمنی الیکشن تحریک انصاف ہی جیتے گی، اعجازاحمدچوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمدچوہدری اور وسطی پنجاب کے صدر عمرڈار نے کہاکہ پی پی 168 کا ضمنی الیکشن تحریک انصاف ہی جیتے گی، حلقے کی عوام نے تحریک انصاف کے امیدوار اسد علی کھوکھر کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ،پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کے کیمپوں میں حلقے کی عوام کی بھرپور شرکت نظر آئی ، عوام وزیراعظم عمران خان پراعتمادکااظہار کرچکی ہے ، تحریک انصاف کا امیدوار بھاری اکثریت سے جیتے گا، ان خیالات کااظہار عمرڈار نے حلقے میں مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے دورے کے موقع پر کیا ، اس موقع ملک ظہیر عباس کھوکھر ، خالد محمود گجر، اعجاز احمدڈیال ،وقاص افتخار بٹ، حافظ فرحت عباس، مہرنعیم اللہ ، فیاض بھٹی، ندیم جٹ، عمیر واحد، اشفاق بلوچ،کنورعمران سعید، دیوان غلام محی الدین،علائوالدین سمیت دیگررہنماء بھی موجود تھے ، اعجازاحمدچوہدری اور عمرڈار کا کہنا تھاکہ آج لاہور کی سیٹ تحریک انصاف ہی جیتے گی ، عوام ن لیگ سے منہ موڑ چکی ہے اور انہوں نے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کافیصلہ کر لیا ہے ، حلقے کی عوام سابقہ حکومت کی ناقص کارکردگی سے مایوس ہو کر پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دیئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ پی پی 168 کی نشست جتنے کے بعد پورے لاہور میںبھرپو ر کا م کرے گی اور عوام کے مسائل کو حل کرے گی، عمرڈار نے کہاکہ تحریک انصاف لاہور سمیت پورے پنجاب کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے اور انشاء اللہ جلد ملک میںتبدیلی نظر آئے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں