وزیراعلی عثمان بزدار کی پراعتماد پریس کانفرنس،مدلل انداز میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دئیے

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار90شاہراہ قائد اعظم پر اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران انتہائی پراعتماد دکھائی دئیے -وزیراعلیٰ نے اردو زبان کے ساتھ سرائیکی زبان میں بھی گفتگو کی اور ایک صحافی کی جانب سے سرائیکی زبان میں سوال کرنے پر وزیراعلیٰ نے جواب بھی سرائیکی زبان میں دیا-وزیراعلیٰ نے پر اعتماد انداز میں پریس کانفرنس کی اور بعد میں صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی مدلل انداز میں دئیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں