ماضی میں حکمرانوں نے محض ذاتی اختلافات کی بنا پر پروڈکشن آرڈرز کے حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی

ہمیں ماضی کی روایات کو نہیں دہرانا بلکہ اپنی ذات سے بالاتر ہو کرایسا کام کرنا ہے جس سے جمہوریت کو فائدہ ہو ، اسمبلی کا وقار بلند ہواور آنے والی اسمبلیوں کیلئے مثال قائم ہو

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:27

ماضی میں حکمرانوں نے محض ذاتی اختلافات کی بنا پر پروڈکشن آرڈرز کے حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کے دوران پنجاب اسمبلی میں نیب کے زیر حراست رکن صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرز کے معاملہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسئلہ کسی پارٹی کی ہار جیت کا نہیں بلکہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہو گا ۔

جس سے ممبران اسمبلی کا تقدوس بحال ہو گا اور ایک مثبت روایت قائم ہو گی۔انہو ں نے مزید کہا کہ نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ماضی میں حکمرانوں نے محض ذاتی اختلافات کی بنا پر پروڈکشن آرڈرز کے حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں کی، جس کی ماضی میں کئی مثالیں موجود ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزیدکہا کہ ہمیں ماضی کی روایات کو نہیں دہرانا بلکہ اپنی ذات سے بالاتر ہو کرایسا کام کرنا ہے جس سے جمہوریت کو فائدہ پہنچے ، اسمبلی کا وقار بلند ہواور آنے والے وقتوں میں پنجاب اسمبلی اور دوسری اسمبلیوں کے لئے مثال قائم ہو۔

(جاری ہے)

اس تاریخی فیصلہ سے عام آدمی کی نظرمیں اسمبلی کا وقار بلند ہو گا ۔ صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ اور دیگر اراکین اسمبلی نے سپیکر کے اظہار خیال کو خراج تحسین پیش کیا اور اس معاملہ پر باقاعدہ غورو فکر کے بعد قانون سازی کرنے کی تجویز پیش کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں