تحریک انصاف نے خواجہ سعد رفیق کی خالی کردہ نشست پر کامیابی حاصل کر لی

پی پی168لاہور کے ضمنی الیکشن میں ملک اسد کھوکھر17579 ووٹ لے کر کامیاب

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) تحریک انصاف نے خواجہ سعد رفیق کی خالی کردہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کر لی، تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر17579 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی168لاہور میں ہونے والی ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر نی17579ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے رانا خالد قادری 16892ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ہیں واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کی یہ نشست خواجہ سعد رفیق کے چھوڑنے پر خالی ہوئی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں