برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنرصاحبزادہ احمدخان نےچارج چھوڑدیا

صاحبزادہ احمدخان کی ایک وڈیووائرل ہونےپردفترخارجہ نےوضاحت طلب کی تھی، ذرائع

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 13 دسمبر 2018 23:04

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنرصاحبزادہ احمدخان نےچارج چھوڑدیا
لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 دسمبر 2018ء) :برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنرصاحبزادہ احمدخان نےچارج چھوڑدیا،انکی جگہ زکریا نفیس پاکستانی ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر احمد رضا نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ نفیس ذکریاکوبرطانیہ میں پاکستان کا ہائی کمشنرمقرر کیاگیاہے۔صاحبزادہ احمد خان کیوبا میں سفیرکی حیثیت سےہواناجائیں گے۔

نفیس ذکریا ایک ماہ میں اپنی ذمےداریاں سنبھال لیں گے۔واضح ہو کہ صاحبزادہ احمدخان کی ایک وڈیووائرل ہونےپردفترخارجہ نےوضاحت طلب کی تھی۔یار رہے کہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کا سخت نوٹس لے کر انہیں وضاحت کے لیے پاکستان طلب کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کا سوشل اور الیکٹرانک میڈیا سے علم ہوا۔

پاکستانی ہائی کمشنر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جسے بعد میں الیکٹرانک میڈیا نے بھی شنر کیا۔ جس کے بعد معاملے کو وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نوٹس میں لایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کا سخت نوٹس لے کر وضاحت کے لیے پاکستان طلب کر لیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی تقریب کے دوران غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کا سوشل اور الیکٹرانک میڈیا سے علم ہوا۔ جس کے بعد معاملے کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نوٹس میں لایا گیا۔ واقعے کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنرصاحب زادہ احمد خان کو ایک ایوارڈز تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا لیکن جب انہیں خطاب کے لیے اسٹیج پر بُلایا گیا تو انہوں نے بہکی بہکی باتیں شروع کر دیں جس پر وہاں موجود لوگ بھی ان پر ہنسنے لگے لیکن وہ کسی کی پرواہ کیے بغیر اپنی باتوں میں مصروف رہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں