وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی پی پی168 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر ملک اسد علی کھوکھر کو مبارکباد

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:57

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پی پی168 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر تحریک انصاف کے ملک اسد علی کھوکھر کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نتائج نے ثابت کیاہے کہ عوام وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں اور تحریک انصاف کی اب تک کی شاندار کارکردگی کی بدولت عوام نے الیکشن میں سرخرو کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے اور ضمنی الیکشن کا نتیجہ مخالف سیاسی جماعتوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔ ثابت ہو گیا ہے کہ عوام شفاف اور عوام کی خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں