معذور افراد کو مفت ریلوے ٹکٹ دیں گے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے شاندار اعلان کرکے عوام کے دل جیت لئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 13 دسمبر 2018 23:28

معذور افراد کو مفت ریلوے ٹکٹ دیں گے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 دسمبر 2018ء) :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے معذور افراد کے لیے مفت ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک بار اپنے عوامی اعلانات سے قوم کے دل جیت لئیے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ نابینا افراد کے سکولوں کی تعمیر کیلئے ریلوے پلاٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کیلئے ریلوے پلاٹ ایک روپیہ ماہانہ کرائے پر دیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خواہش ہے معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے بڑا کام کروں، نابینا افراد کیلئے 100 فیصد ریلوے کا فری ٹکٹ کا بھی اعلان کیا۔یخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم معذور بچوں کو ریلوے میں مفت ٹکٹ دیں گے، اور میں ایک روپے ماہانہ کرائے پرمعذور بچوں کو اسکول مہیاں کرنے کے لئے تیار ہوں، ایک معذور بچہ ریلوے کےلئے کام کررہا ہے وہ ریلوے کی طرف سے فوکل پرسن ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس راولپنڈی ریلوے سے کہوں گا کہ وہ کوئی اچھی جگہ دیکھ کر معذور بچوں کے لئے کالج قائم کریں، پہلے بھی 60 کالج بنائے گئے تھے لیکن لوگ ان پر قبضہ کرلیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ریلوے کی اراضی پر نابینا افراد کے سکول کیلئے جگہ دینے کا اعلان کیا۔ راولپنڈی کے شہریوں کیلئے جلد میگا پروجیکٹ شروع کرنے جا رہا ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ خواہش ہے ان منصوبوں کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں، نالہ لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ ایف ڈبلیو او کو دے دیا ہے، غازی بروتھا منصوبہ راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ناگزیر ہے۔                                                                     

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں