عوام گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا تماشا نہیں اپنے گھر تعمیر ہوتے دیکھنا چاہتی ہے‘پرویز ملک

شریف برادران حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہیں، وہ شہباز شریف کی عوامی خدمت سے خوفزدہ ہیں‘خواجہ عمران نذیر

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:17

عوام گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا تماشا نہیں اپنے گھر تعمیر ہوتے دیکھنا چاہتی ہے‘پرویز ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران نیازی اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اعصاب پر نواز شریف ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز سوار ہیں،عوام گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا تماشا نہیں اپنے گھر تعمیر ہوتے دیکھنا چاہتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کی جو خدمت کی عثمان بزدار اس سے خوفزدہ ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب، شہباز شریف پر تنقید کرنے سے پہلے خادم اعلیٰ کی طرح کام کرکے دکھائیںجسے محلے میں کوئی نہیں جانتا وہ عوام کی کیا خدمت کرے گا، صحت، تعلیم، ترقی کیلئے آپکا منصوبہ کیا ہی عوام منتظر ہیں ڈی پی او پاکپتن، آئی جی پنجاب، ڈی سی او گوجرانوالہ ’’گڈ گورننس‘‘ کی مثالیں ہیں۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کی حالت یہ ہے کہ مراد سعید جسے اس کے اپنے رشتے دار نہیں جانتے اس نے این آر او کی ریڑھی لگا رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے ہمارے دور حکومت میں معیشت کی تعریف کی،شہباز شریف کے خلاف تفتیش میں کیا نکلا، انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت یو ٹرن سے نہیں سچ بولنے اور کام کرنے سے مستحکم ہوتی ہے جبکہ ملکی معیشت موجودہ حکومت کے سوا ہر چیز کی متحمل ہو سکتی ہے، نیب عمران کے باقی خاندان کے ذرائع آمدن کا بھی احتساب کرے،آج نہیں تو کل قوم اس کا جواب مانگے گی، شہبازشریف کو ڈھائی مہینے کیوں بند رکھا، صاف پانی سے کچھ نکلا نہ آشیانہ سے کچھ نکلا، جس شخص نے دن رات محنت کی اس کو یہ صلہ دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں