جیل حکام نے شہبازشریف کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی

شہبازشریف کی اہلخانہ سے ملاقات آ ج ہوگی: ذرائع

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) جیل حکام نے شہبازشریف کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے اہلخانہ کی جانب سے جیل حکام سے ملاقات کی درخواست کی گئی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ جیل حکام کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد شہبازشریف کی اہلخانہ سے ملاقات آ ج ہفتہ کو ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف کی ان کے اہلخانہ سے ملاقات دوپہر منسٹر انکلیو میں کرائی جائے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور ان کے بڑے بھائی نوازشریف کی ملاقات بھی منسٹر انکلیو میں بدھ کے روز ہوئی تھی جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔واضح رہیکہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار شہبازشریف ان دنوں راہداری ریمانڈ پر ہیں اور قومی اسمبلی کے سیشن میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں