حکومت کا سیاسی تعصب، بد نیتی اور غیر سنجیدہ رویہ ملک کیلئے زہر قاتل ہے : عزیز الرحمن چن

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا سیاسی تعصب، بد نیتی اور غیر سنجیدہ رویہ ملک کے لئے زہر قاتل ہے حکومت اپنی پالیسیاں اور تعصبات ترک کر کے عوام سے کیے ہوئے وعدوں اور دعووں پر عمل درآمد کرے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو موجوہ حکومت صرف حوصلہ اور دلاسہ دے رہی ہے لیکن حالات ٹھیک کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا عملی طور پر یہ صورتِ حال ہے کہ ہر نیا دن عوام کے لئے نئے مسائل لے کر آتا ہے۔

(جاری ہے)

عوام کے لئے مہنگائی اب مرگ مسلسل بن چکی ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مرمت کے لئے بندش سردیوں میں بھی جاری ہے، اِسی طرح سردیاں شروع ہوتے ہی گیس کی بندش سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں۔ صنعتوں کے پاور ہاؤس(بجلی گھر) بھی اس سہولت سے محروم ہو گئے اور اب وہ اپنی پیدا کردہ بجلی کی بجائے سرکاری بجلی استعمال کریں گے،اس سے ایک نیا بحران جنم لے گا اور بجلی کی طلب بڑھ جانے سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو بحرانوں سے نجات دلائیں عوام پہلے ہی بہت پریشان ہیں ان کو مزید اذیت سے گریز کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں