عمران خان کی ناکامی کوکامیابی، نالائقی کولیاقت نہیں کہا جاسکتا

اندھوں کے سوا سب جانتے ہیں کہ نوازشریف اور آصف زرداری کرپٹ ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں عمران خان بارے آنکھیں بند کرلیں۔سینئر صحافی ہارون الرشید کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 دسمبر 2018 15:59

عمران خان کی ناکامی کوکامیابی، نالائقی کولیاقت نہیں کہا جاسکتا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 دسمبر2018ء) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی ناکامی کوکامیابی اور نالائقی کو لیاقت نہیں کہا جاسکتا، اندھوں کے سوا سب جانتے ہیں کہ نوازشریف اور آصف زرداری کرپٹ ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں عمران خان بارے آنکھیں بند کرلیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف گوارا نہیں کہ کرپٹ ہیں ۔

اندھوں کے سوا سب جانتے ہیں کہ نوازشریف اور آصف زرداری کرپٹ ہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ عمران خان کی ناکامی کوکامیابی اور نالائقی کو لیاقت کہا جائے۔ مزید برآں نجی ٹی وی چینل کی اینکر کو حکومتی جماعت کے وفاقی وزیرمراد سعید کے خلاف بات کرنے پر پیمرا نے نجی ٹی وی سے جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اینکر ڈاکٹر فضہ اکبرنے وفاقی وزیر مراد سعید کو ان سے اپوزیشن کے 7 ارکان کی جانب سے این آر او مانگے جانے کے دعوے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جس پر انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی کتاب کا بھی ذکر کیا تھا۔ تاہم پیمرا نے ان کیخلاف نوٹس جاری کردیا ہے۔ فضہ اکبر کا ٹویٹر پر کہنا ہے کہ کوئی ایک صحافی یا اینکر بتا دیں جو نوازشریف ، آصف زرداری سے لیکر عمران خان یا پھر مراد سعید کے بارے ایک ترازو رکھتے ہوئے بات کرسکے؟ ڈاکٹر فضہ اکبر نے کہا کہ اچھا صحافی تو شاید وہی ہوتا ہے جو ایک جماعت کو جیب میں رکھے اور دوسروں کی بینڈ بجاتا رہے؟ واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت نے اپ نے سو روز پورے کرلیے ہیں جس پر میڈیا نے اب کھلم کھلا حکومتی پالیسیوں اور پروگراموں پر تنقید شروع کردی ہے۔

لیکن حکومت رہنماؤں کے نزدیک انہیں بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ابھی انہیں صرف تین ماہ ہوئے ہیں۔حکومت کو ابھی مزید وقت دیا جائے تاکہ وہ اپنی سمت کا تعین کرسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں