خواجہ برادران نے جس استقامت سے کرپشن کی،ا ب بھی اسی استقامت کا مظاہرہ کریں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

جمعہ 14 دسمبر 2018 17:04

خواجہ برادران نے جس استقامت سے کرپشن کی،ا ب بھی اسی استقامت کا مظاہرہ کریں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ خواجہ برادران نے جس استقامت سے کرپشن کی، اسی استقامت کا اب مظاہرہ کریں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لاہور کے عوام کو ادراک ہوگیا ہے کہ کرپشن مسلم لیگ (ن) کا مطلوب اورمرغوب مشغلہ ہے، وعدہ معاف گواہ نیب کی ایجاد نہیں ہے ہر معاشرے و قانون میں موجود ہوتاہے۔

قیصر امین بٹ نے کہا کہ ندیم ضیا نہیں بلکہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق اہم سرغنہ اور فرنٹ مین تھے۔ انہوںنے کہا کہ دو دن سے خواجہ برادران کہہ رہے ہیں کہ انہیں ناشتے میں انڈے آمیلٹ نہیں مل رہا۔ کیا وہ سالگرہ منانے یا شالیمار باغ میں آئے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور حکومت میں پروڈکشن آرڈر کا قانون منظور نہیں کیا اور اب وہ اس معاملے پر واویلا کر رہے ہیں، پنجاب اسمبلی میں 3 دفعہ پروڈکشن آرڈر کاقانون آیا لیکن اس وقت کے خادم اعلٰیٰ شہبازشریف نے مسترد کیا، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پروڈکشن آرڈرکے معاملہ پر کام کیا جائے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نیب قانون کے مطابق کام کررہا ہے۔ تفتیشی ادارے جسے طلب کریں وہ پیش ہونے کا پابند ہے۔ حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں لیکن وہ پتلی گلی سے رات کے اندھیرے میں فرار ہورہے تھے۔ حمزہ شہباز کو علم ہے کہ انہوں نے پکڑے جانا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں