وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا وزیرآباد میں ماں بیٹی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،

انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:14

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا وزیرآباد میں ماں بیٹی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر آباد میں ماں بیٹی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے اور مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں