لاہور ہائیکورٹ ،جسٹس شجاعت علی حسن کی پارلیمنٹ کو ملک کاسب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کیلئے درخواست پر سماعت سے معذرت

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:08

لاہور ہائیکورٹ ،جسٹس شجاعت علی حسن کی پارلیمنٹ کو ملک کاسب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کیلئے درخواست پر سماعت سے معذرت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی حسن نے پارلیمنٹ کو ملک کاسب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کیلئے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ۔ لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی چتو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے اس پر سماعت سے معذرت کرلی اور درخواست اس سفارش کے ساتھ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی کہ اسے سماعت کیلئے کسی دوسرے بنچ کے سامنے پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار تنظیم کے وکیل اے کے ڈوگر نے درخواست میں نشاندہی کی کہ ریاست اپنی طاقت کا استعمال لوگوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ذریعے کرتی ہے اور سب اداروں کو احتساب کے دائرے میں لایا جائی. عکیل نکتہ اٹھایا کہ اسلام میں کسی کو استشنی حاصل نہیں ہے اور سب اداروں کو احتساب کے دائرے میں میں نہ لانا آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار تنظیم نے استدعا کی کہ پارلیمنٹ کو سپریم ادارہ قرار دے جو تمسم اداروں کے سربراہوں کو طلب کر سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں