ایل ڈی اے کا38 ارب39کروڑ روپے کا بجٹ منظور ‘ترقیاتی منصو بوں کے لئی20ارب18کروڑ روپے مختص

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:13

ایل ڈی اے کا38 ارب39کروڑ روپے کا بجٹ منظور ‘ترقیاتی منصو بوں کے لئی20ارب18کروڑ روپے مختص
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت منعقد ہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں سال 2018-19کے لئے ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ ونگ‘ واسا اور ٹیپا کے بجٹ کی منظوری دیدی گئی جس کے تحت ایل ڈی اے اور اس کی دونوں ذیلی ایجنسیوں کونئے مالی سال کے دوران مجموعی طور پر38ارب39کروڑ54لاکھ روپے کے وسائل دستیاب ہوںگے جن میں20ارب18کروڑ34لاکھ روپے ترقیاتی کاموں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ ونگ کو مالی سال2018-19 کے دوران مجموعی طور پر23ارب94 کروڑ79لاکھ روپے سے زیادہ کے وسائل دستیاب ہوںگے جن میں 16ارب03کروڑ51لاکھ روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے جائیں گے - ان ترقیا تی اخراجات میں(i) ایل ڈی اے کے اپنے وسائل سے حاصل ہونے والے 5ارب61کروڑ72لاکھ روپے او ر (ii)حکومت پنجاب کی طرف سے ادائیگی ‘ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور ڈیپازٹ ورکس کے تحت لاہور میں مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے خرچ کئے جا نے والی10 ارب روپی41کروڑروپے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے کے اپنے وسائل سے اس کی رہائشی سکیموں میں ترقیاتی کاموں پر کل ایک ارب66کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے جن میں آٹھ کروڑروپے ایل ڈی اے ایونیو ون‘12کروڑ روپے فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹائون میں سڑکوں کی تعمیر اور واٹر سپلائی اورسیوریج کے منصوبوں‘ایک ارب20کروڑ روپے نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی جبکہ25کروڑ روپے ایل ڈی اے کی مختلف رہائشی سکیموں میںترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں- ان میں مولاناشوکت علی روڈ‘ خیابان فردوسی اور خیابان جناح پر واقع جنکشنزاور یوٹرنز کی ری ماڈلنگ کے منصوبے شامل ہیں۔

نئے بجٹ میں مختلف عمارتوں کی تعمیر کے لئے مجموعی طو ر پر57کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میںجوہر ٹائون میں ایل ڈی اے کے دفتر کی توسیع پر13کروڑ روپے‘ ایونیو ون میں دفتر کی تعمیر پر 10کروڑ روپے اورپارک اینڈ شاپ پلازہ مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹائون میں اضافی تعمیرات پر خرچ کے لئے پانچ کروڑ روپے شامل ہیں۔دیگر ترقیاتی سکیموں پر 77کروڑ28لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے -ان میںایل ڈی اے کے لئے انٹیگریٹڈ کمپیوٹرائزڈ سسٹم پر10 کروڑروپے ‘لاہور ڈویڑن کے ماسٹر پلان کی تیاری پرایک کروڑ روپے‘اور شہر میں مختلف مقامات پر پیدل سڑک پار کرنے والو ں کے لئے پل تعمیرکرنے کے لئے 15 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

ایل ڈی اے کی پہلے سے جاری سکیمیں مکمل کرنے کے لئے ایک ارب 25کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گی-جوہر ٹائون میں پارک اینڈ شاپ ایرینا کی تعمیر پر 48کروڑ 26لاکھ روپے اورسٹرکچر پلا ن روڈز کے غیر تعمیر شدہ حصوں کی تعمیر کے لئے پانچ کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔حکومت پنجاب کی طرف سے ادائیگی ‘ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور ڈیپازٹ ورکس کے تحت لاہور میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پرایک ارب19کروڑ روپے خرچ کئے جا ئیں گے -شوکت خانم چوک میں فلائی اوور کی تعمیر پر21کروڑ 66لاکھ روپے اور ایک موریہ پل نزد ریلوے سٹیشن کے توسیعی منصوبے پر بھی21کروڑ 66لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

اس کے علاو ہ لاہور میں قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں میںزیرتعمیر سپورٹس کمپلیکس مکمل کرنے کے لئی64کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ لاہوراورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے تعمیراتی منصوبے اور دیگر متعلقہ کاموں کے لئے سات ارب78کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔واسا کونئے مالی سال کے دوران9 ارب34کروڑ67لاکھ روپے کے وسائل دستیاب ہو ںگی- کل اخراجات کا تخمینہ12 ارب 75کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ فر اہمی و نکاسی آب کے ترقیاتی منصوبوں پرتین ارب 34کروڑ89لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

واسا کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میںجاری سکیموں میں نشتر ٹائون کی ترقیاتی سکیموں پر تین کروڑ روپے‘محمد علی جوہر ٹائون اورتاج پورہ زونز میں فلٹریشن پلانٹس اور سو فی صد میٹر نصب کرنے کے منصوبے پر پانچ کروڑ روپے‘ لاریکس کالونی سے گلشن راوی تک سیوریج سسٹم کی تعمیر پر50لاکھ روپے‘واسا کے ٹیو ب ویلوں ‘ڈسپوزل اور لفٹ سٹیشنوں پر سکاڈا سسٹم کی تنصیب کے لئے 83لاکھ روپے‘ چنگا پانی فیز ٹو کے لئے بجٹ میں دو کروڑ روپے ‘شہر کے 105 ٹیوب ویلوں پر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کے لئے پانچ کروڑ روپے‘ حاجی کیمپ سے دریائے روای تک براستہ لکشمی چوک‘میکلوڈ روڈ ‘نابھہ روڈ ‘چوبرجی اور شام نگر نئی سٹارم واٹر ڈرین کی تعمیر پر 20کروڑروپے‘راوی روڈ ‘اسلام پورہ اور ملحقہ آبادیوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ‘سیوریج سسٹم ‘پی سی سی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی پرتین کروڑ روپے‘شیرانوالہ گیٹ ‘فضل پارک اور ملحقہ آبادیوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ‘سیوریج سسٹم ‘پی سی سی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی پرتین کروڑ روپے ‘علامہ اقبال ٹائون‘کینال پارک اور ملحقہ آبادیوں میںپینے کے صاف پانی کی فراہمی ‘سیوریج سسٹم ‘پی سی سی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی پرتین کروڑ روپے ‘شملہ پہاڑی اور ملحقہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ‘سیوریج سسٹم ‘پی سی سی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی پرتین کروڑ روپے‘چوہان کالونی ‘سنگھ پورہ اور ملحقہ آبادیوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ‘سیوریج سسٹم ‘پی سی سی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی پر13کروڑ روپے‘سبزہ زار اور ملحقہ آبادیوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ‘سیوریج سسٹم ‘پی سی سی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی پرتین کروڑ روپے‘شاہدرہ اورملحقہ آبادیوں میںپینے کے صاف پانی کی فراہمی ‘سیوریج سسٹم ‘پی سی سی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی پرتین کروڑروپے ‘گنج بازار ‘گلستان کالونی اورملحقہ آبادیوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ‘سیوریج سسٹم ‘پی سی سی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی پرتین کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

سگیاں روڈ شاہدرہ سے ملحقہ آبادیوں میں سیوریج سسٹم کی بہتری پرچارکروڑ روپے‘شہر کے 200ٹیو ب ویلوں پر ہائیڈرو کلوری نیٹرز نصب کے لئے دو کروڑروپے‘چرڑ ڈرین کے ساتھ واقع آبادیوں میں سیویج اور ڈرینج سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی کے لئے ایک کروڑ40لاکھ روپے‘شادی پورہ ‘قلندر پورہ اور تنویر آباد کے علاقوں میں واٹر سپلائی سسٹم پر تین کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

بھمے جھگیاں گائوں میں مختلف ڈرینوں کی تعمیر پرایک کروڑ77لاکھ روپے جبکہ ساندہ کلاں ‘شاہین آباد ‘اکبر ٹائون اور ملحقہ آبادیوں میں سیوریج سسٹم کی تعمیر پر تین کروڑ روپے خرچ ہو ں گے۔واسا کی نئی سکیموں پرساڑھے چار کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ ٹیپا کو مالی سال2018-19 کے دوران مجموعی طور پرایک ارب64کروڑ94لاکھ روپے کے وسائل دستیاب ہوںگی-اخراجات کا تخمینہ ایک ارب چھے کروڑ روپے ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہونے والی رقم80 کروڑروپے ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں