76لیگی رہنمائوں ، سرکاری آفیسرز کے ذمے 6کروڑ روپے سے زائد رقم واجب ا لادا ہے ‘پنجاب ہائوس اسلام آباد کے نادہندگان کی لسٹ جاری

پنجاب حکومت کا متعلقہ اداروں کو لیگی رہنمائوں کو نوٹس جاری کرنے کا حکم ،دیگر صوبوں میں قائم پنجاب ہائوسز کے ڈیفالٹرز کی بھی لسٹ مانگ لی

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:00

76لیگی رہنمائوں ، سرکاری آفیسرز کے ذمے 6کروڑ روپے سے زائد رقم واجب ا لادا ہے ‘پنجاب ہائوس اسلام آباد کے نادہندگان کی لسٹ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) صوبائی حکومت نے پنجاب ہائوس اسلام آباد کے نادہندگان کی مکمل لسٹ جاری کر دی جبکہ دیگر صوبوں میں قائم پنجاب ہائوسز کے ڈیفالٹرز کی بھی لسٹ مانگ لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائوس اسلام آباد کے نادہندگان کی لسٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق 76لیگی رہنمائوں ، سرکاری آفیسرز کے ذمے 6کروڑ روپے سے زائد رقم واجب ا لادا ہے ۔

اشتر اوصاف کی جانب پنجاب ہائوس اسلام آباد کی6لاکھ سے زائد واجب الادا، چوہدری کبیر 22لاکھ 56ہزار ، غفار جلیل 12لاکھ 64ہزار ، خرم رشید 22لاکھ ، ملک ذوالفقار 2لاکھ 87ہزار ، معظم علی 29لاکھ ،مجاہد شیر دل 12لاکھ 87ہزار، مصطفیٰ رمدے 39لاکھ 52ہزار، نبیل اعوان 25لاکھ 97ہزار ، پونم رشید پنجاب ہاوس اسلام آباد کے 26لاکھ 56ہزار ، عالمگیر خان کی جانب 84200 روپے ، علی کامل ایک لاکھ روپے ، عامر غازی 2 لاکھ 70ہزار ، اسلم بٹ کے ذمے ایک لاکھ 90ہزار کے بقایاجات ہیں۔

(جاری ہے)

پرویز رشید کی جانب 69لاکھ اور آصف کرمانی کی جانب 46لاکھ سیزائد واجبات کاحکومت پہلے ہی اعلان کرچکی ہے جبکہ انوشے رحمن اور زبیرگل کی جانب سے بھی لاکھوں روپے کے واجبات کاحکومت پنجاب پہلے ہی اعلان کرچکی ہے۔ حکومت پنجاب نے متعلقہ اداروں کو لیگی رہنمائوں کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیدیا جبکہ دیگر صوبوں میں قائم پنجاب ہائوسز کے ڈیفالٹرز کی بھی لسٹ مانگ لی گئی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں