لاہور ،لاہور ہائیکورٹ بار کی پروفیشنل ٹریننگ پروگرام کمیٹی کے زیر اہتمام فیملی قوانین پر سیمینار کا انعقاد

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:43

لاہور ،لاہور ہائیکورٹ بار کی پروفیشنل ٹریننگ پروگرام کمیٹی کے زیر اہتمام فیملی قوانین پر سیمینار کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ بار کی پروفیشنل ٹریننگ پروگرام کمیٹی کے زیر اہتمام فیملی قوانین پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، مہمان خصوصی جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے اسے روکا نہیں جاسکتا ۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ بار کے کراچی شہداء ہال میں منعقدہ تقریب میں فاضل جج کے علاوہ حسیب اللہ خان، فہد صدیقی، بیرسٹر رخسانہ کوثر لون ودیگر نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ قانون کا طالب علم ہونے کے ناطے اس طرح کے پروگرام میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے،فیملی کیسز کو ڈیل کرنا خاصا مشکل کام ہوتا ہے، ان کیسز میں بچے کی فلاح کو دیکھ کر فیصلہ کیا جاتا ہے چونکہ فیملی سسٹم والدین اور بچوں سے مل کر تشکیل پاتا ہے، قانون کی تعلیم صرف وکلا کیلئے ہی نہیں بلکہ ججز کیلئے بھی ضروری ہے اور بار کے ایسے پروگراموں میں آکر خوشی ہوتی ہے، چیئرمین لاہور ہائیکورٹ بار کی پروفیشنل ٹریننگ پروگرام کمیٹی حسیب اللہ خان نے کہا کہ نوجوان وکلاء کو فیملی قوانین سے آگاہی کے لیے یہ ایک کاوش ہے، سیمینار کا مقصد فیملی لاز کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، تقریب کے اختتام پر جسٹس علی باقر نجفی نے تقریب کے شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں