ضرروت مند افراد کو گرم کپڑے و دیگر سامان فراہم کرنا یقینا ایک کارعظیم ہے‘مجتبیٰ پراچہ

غرباء و ضرورت مند افراد کو لاہور میںموجود تمام پناہ گاہوں میں سردیوں کے گرم کپڑے فراہم کیے جائیں گے‘کمشنر لاہور ڈویژن

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) کمشنر لاہورڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا ہے کہ ضرروت مند افراد کو گرم کپڑے و دیگر سامان فراہم کرنا یقینا ایک کارعظیم ہے۔اخوت اس اہتمام و انتظام کے لیے قابل تحسین ہے۔غرباء و ضرورت مند افراد کو لاہور میںموجود تمام پناہ گاہوں میں سردیوں کے گرم کپڑے فراہم کیے جائے گے۔انہوں نے کہا کہ مستقل شیلٹرز ہوم کی تعمیر تک عارضی پناہ گاہوں سے سردی میں سونے والے ہمارے بھائیوں کو بڑا سہارا ملا ہے۔

(جاری ہے)

عارضی پناہ گاہوں میں بھی موجود افراد کو موسم کی شدت کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔کمشنر لاہورڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے ان خیالات کا اظہار داتا دربار پناہ گاہ میں ایک ساد ہ تقریب اخوت زیر اہتمام سردیوں کے کپڑے ضرورت مند وں میں تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل کمشنر عثمان خالد خاں اے سی پروٹوکول سید منور بخاری،اخوت آرگنائز رشیخ پرویز و دیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ضرورت مند افراد میں سلے کپڑے ،ان سلے کپڑے ،سویٹرز و دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں