منشیات سمگلنگ میں ملوث غیرملکی حسینہ کو گیارہ سوالوں پر مشتمل سوالنامہ فراہم کر کے پرسوں حتمی جواب طلب کر لیا گیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:39

منشیات سمگلنگ میں ملوث غیرملکی حسینہ کو گیارہ سوالوں پر مشتمل سوالنامہ فراہم کر کے پرسوں حتمی جواب طلب کر لیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) سیشن عدالت نے منشیات سمگلنگ میں ملوث غیرملکی حسینہ کو گیارہ سوالوں پر مشتمل سوالنامہ فراہم کرتے ہوئے پرسوں (پیر )حتمی جواب طلب کر لیا۔ ہفتے کو غیر ملکی ماڈل ٹریسا کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج علی رضا کی عدالت میں ہوئی۔ چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی حسینہ عدالت میں پیش ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے سماعت کے دوران غیر ملکی حسینہ ٹریسا کو گیارہ سوالوں پر مشتمل سوالنامہ فراہم کردیا اور ملزمہ سے سوموار کو حتمی جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت سوموار 17دسمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے کسٹم حکام کی جانب سے پیش کیا گیا ترمیمی چالان مسترد کر دیا تھا اور اب ملزمہ کو سوالنامہ فراہم کرنے کے بعد کیس حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ ملزمہ نے اپنے ابتدائی بیان میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ماڈلنگ کے لیے پاکستان آئی تھی منشیات کا اسے کوئی علم نہیں ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق ملزمہ کو لاہور ائیرپورٹ سے ساڈھے آٹھ کلو ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمہ کے خلاف کسٹم حکام نے چالان مکمل کرکے جمع کروا رکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں