وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی تربت میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے واقعہ کی شدید مذمت

شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدرد ی و تعزیت کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:02

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی تربت میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے واقعہ کی شدید مذمت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تربت میںبارودی سرنگ کے دھماکے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدرد ی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید سکیورٹی اہلکاروں کی جرأت اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے ملک میں قیام امن کی راہ میں اپنی قیمتی جانیں نچھاور کیں اور اپنا آج قوم کے پرامن کل کیلئے قربان کرنے وا لے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید سکیورٹی اہلکار قوم کے ہیرو ہیں جن کی عظیم قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن قائم ہوا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں