سپریم کورٹ کا پولیس کو غیرسیاسی کرنے اور پولیس آرڈر 2002ء کے نفاذ کیلئے درخواست پر وفاقی سمیت صوبائی حکومتوں سی26 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:44

سپریم کورٹ کا پولیس کو غیرسیاسی کرنے اور پولیس آرڈر 2002ء کے نفاذ کیلئے درخواست پر وفاقی سمیت صوبائی حکومتوں سی26 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر میں پولیس کو غیرسیاسی کرنے اور پولیس آرڈر 2002ء کے نفاذ کیلئے درخواست پر وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 26 دسمبر تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا، ہفتہ کے روز چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری مین محمد احمد مصر کی آئینی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ پولیس آرڈر 2002ء ملک بھر میں نافذ کیا گیا تھا مگر صوبائی حکومتوں نے اپنے اپنے قوانین لا کر پولیس آرڈر کی بعض شقیں غیرمئوثر کر دیں،صوبائی حکومتوں کی بدنیتی کے باعث پولیس آرڈر 2002غیرمئوثر ہو چکا ہے، تمام صوبائی حکومتوں نے قوانین کے ذریعے پولیس میں سیاسی مداخلت کو فروغ دیا ہے، پولیس آرڈر 2002ء پر اصل شکل کے مطابق عملدرآمد ہو تو پولیس آزاد اور شفاف ہو جائیگی، پولیس آرڈر پر عملدرآمد سے سیاسی مداخلت ختم اور تفتیش کا معیار بہتر ہوتا ہے،معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سپریم کورٹ تمام صوبائی حکومتوں کے پولیس سے متعلق قوانین کو غیرآئینی قرار دے کر کالعدم کرے اور ملک بھر میں پولیس آرڈر 2002ء پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کا حکم دیا جائے جس پر عدالت عظمیٰ نے وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 26 دسمبر تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں