آصف زرداری کے اداروں کے مخالف بیان پر فیاض الحسن چوہان کا ردعمل

سوات آصف زرداری یا بلاول بھٹو نے آزاد نہیں کروایا۔جن کو3سال نوکری کاکہاجارہا ہےاُن کی وجہ سے سوات آزاد ہوا تھا۔آصف زرداری اپنے بیانات سے بلیک میل کرنا چاہتے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:44

آصف زرداری کے اداروں کے مخالف بیان پر فیاض الحسن چوہان کا ردعمل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 دسمبر2018ء) :صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے آصف زرادی کے فوج مخالف بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سوات آصف زرداری یا بلاول بھٹو نے آزاد نہیں کروایا۔جن کو3سال نوکری کاکہاجارہا ہےاُن کی وجہ سے سوات آزاد ہوا تھا۔آصف زرداری اپنے بیانات سے بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر زرداری نے آج جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ادروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔

اسلام آباد میں بیٹھے بہرے ، گونگے، اندھے لوگوں کیلئے میں ان سے خطاب کرتا ہوں۔ان کو100دن سے زیادہ ہوگئے لیکن کہتے ہیں 100دن کم ہیں۔ہم بتاتے ہیں ہم نے سودن میں کیا کیا؟ ہم نے پہلے مشرف کی چھٹی کی۔ سوات پر قبضہ تھا۔ہم نے سوات کو دہشتگردوں سے آزاد کروایا، اسی طرح سودنوں میں بی بی کارڈ بھی بنایا۔

(جاری ہے)

لیکن ان کو کام کرنا نہیں آتا۔ ان سے کام نہیں ہونا ہے۔

اس لیے عوام کی ضرورتیں اور آبادی کے مسائل بڑھتے جائیں گے۔عوامی مطالبات صرف عوامی پارٹی ہی سمجھ سکتی ہے۔کٹھ پتلی نہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ کراچی میں 10لاکھ گھر دینے والے 5لاکھ لوگوں کے گھر تباہ دیتے ہیں ان کو کیا کہیں؟ یہ پہلے لوگوں کو دکانیں دیتے پھر گراتے تومجھے مسئلہ نہ ہوتا۔میرے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی ہمت نہیں ہے۔ مجھے اپنے غریبوں کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے پر تکلیف ہوتی ہے۔

اب یہ کہتے ہیں بی بی کارڈ بند کردیں۔ دنیا میں اس طرح کے بہت سے لوگ آئے ہیں۔یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہرکام کرسکتے ہیں۔ میں اچھی حکومت اور سیاست کرسکتا ہوں لیکن کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔آج مشرف کہتا ہے کہ مجھے پتا نہیں میرے ساتھ کیا ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں مشرف کی موت نہیں زندگی چاہتا ہوں کہ وہ دیکھتا رہے جس لہر کو وہ روکناچاہتا تھا وہ آج بھی زندہ ہے۔

آج بھی کہتا ہے مجھے پتا نہیں چلا کیسے نکال دیا۔اب دبئی میں بیٹھ کررو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس کی نوکری تین سال کی ہواس کو میری قوم کے فیصلے کرنے کا حق کیا ہے؟ 9لاکھ کیس عدلیہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ آپ کی زندگی کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ آپ کیسے چیزوں کے مستقبل کے فیصلے کرتے ہو؟ آئین ہمارا سب سے بڑا ڈاکیومنٹ ہے۔ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے۔

جس کا جو بھی آئینی دائرہ ہے اس کو اسی میں رہ کرکام کرنا چاہیے۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کھربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں۔آصف زرداری بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔آصف زرداری ایک تیر سے تین شکار کرنا چاہتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ اینٹ سےاینٹ بجانےکابیان دےکراینٹیں تلاش کرنےدبئی چلےگئےتھے۔انہوں نے اپنےدورمیں انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا تھا۔سوات کی پہاڑیوں پرپاک فوج کےجوانوں وافسران نےقربانیاں دی تھیں۔جن کو3سال نوکری کاکہاجارہا ہےاُن کی وجہ سے سوات آزاد ہوا تھا۔جن کو3سال نوکری کاکہاجارہا ہےاُن کی وجہ سے سوات آزاد ہوا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں