صوبائی حکومت نے پنجاب ہائوس اسلام آباد کے نادہندگان کی فہرست جاری کردی

مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے 76 رہنماؤں اور سرکاری افسران پر 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ، متعلقہ حکام کو فوری نوٹس جاری کرنے کاحکم سینیٹر پرویز رشید پر پنجاب ہاؤس استعمال کرنے پر 69 لاکھ روپے، مصطفیٰ رمدے 39 لاکھ 52ہزار، معظم علی 29 لاکھ روپے،،سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی جانب 6 لاکھ سے زائد روپے ، سینیٹر آصف کرمانی کے 64 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) حکومتِ پنجاب نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے نادہندہ گان کی مکمل فہرست جاری کردی جس کے مطابق کئی سیاست دانوں پر لاکھوں روپے واجب الادا ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے جو فہرست جاری کی گئی ہے اس کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے 76 رہنماؤں اور سرکاری افسران پر 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے۔

حکومت پنجاب نے متعلقہ اداروں کو لیگی رہنماؤں کو نوٹس جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر پرویز رشید پر پنجاب ہاؤس استعمال کرنے پر 69 لاکھ روپے اور پونم رشید کی جانب 26 لاکھ 56 ہزار روپے واجب الادا ہے۔اسی طرح مصطفیٰ رمدے 39 لاکھ 52ہزار، معظم علی 29 لاکھ روپے، نیبل اعوان کی جانب 25 لاکھ 97ہزار، چوہدری کبیر پر 22 لاکھ 56 ہزار، خرم رشید پر 22 لاکھ، غفار جلیل پر 12 لاکھ 64 ہزار روپے اور مجاہد شیر دل پر 12 لاکھ 87 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔

(جاری ہے)

سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی جانب پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے 6 لاکھ سے زائد روپے جبکہ ملک ذوالفقار 2 لاکھ 87 ہزار ، عامر غازی 2 لاکھ 70، اسلم بٹ ایک لاکھ 90 ہزار، علی کامل ایک لاکھ اور عالمگیر خان 84 ہزار 2 سو روپے کے نادہندہ ہے۔یاد رہے کہ سینیٹر آصف کرمانی پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے 64 لاکھ روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں جس کا حکومت پہلے ہی اعلان کرچکی ہے۔واضح رہے کہ انوشے رحمٰن اور زبیرگل کی جانب بھی لاکھوں روپے کے واجبات ہیں جن کا حکومت پنجاب پہلے ہی اعلان کرچکی ہے۔علاوہ ازیں حکومتِ پنجاب نے دیگر صوبوں میں قائم پنجاب ہاؤسز کے ڈیفالٹرز کی بھی لسٹ طلب کرلی۔۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں