غیرملکی ماڈل ٹریزا کو حتمی بیان کے لیے عدالت سوالنامہ فراہم کردیا

عدالت نے ماڈل ٹریزا سے 11 سوال کیے جن کے جوابات کے لیے وکیل نے پیر تک کی مہلت مانگ لی، کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی گئی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:58

غیرملکی ماڈل ٹریزا کو حتمی بیان کے لیے عدالت سوالنامہ فراہم کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) غیرملکی ماڈل ٹریزا کو حتمی بیان کے لیے عدالت سوالنامہ فراہم کردیا۔عدالت نے ماڈل ٹریزا سے 11 سوال کیے جن کے جوابات کے لیے وکیل نے پیر تک کی مہلت مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج علی رضا نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ملزمہ کو گیارہ سوالات پر مشتمل سوالنامہ فراہم کردیا۔عدالت نے ملزمہ سے انگلش زبان میں گیارہ سوالات پوچھے۔

جن کا جواب ملزمہ پیر کے روز اپنے حتمی بیان میں عدالت میں ریکارڈ کروائے گی۔ملزمہ کے خلاف پایچ گواہان نے شہادت قلمبند کروائی۔جس پر عدالت نے گیارہ سوالات تیار کیے۔عدالت میں ٹریزا کے وکیل کی استدعا پر کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔سوالنامہ ملنے پر غیرملکی حسینہ خوش ہوگی اور کہتی رہی امید ہے عدالت جلد میرے کیس کا فیصلہ سنا دے گی۔

(جاری ہے)

عدالت غیرملکی حسینہ کا کیس روزانہ کی بنیاد پر سماعت کررہی ہے۔ملزمہ کا باقاعدہ چالان 17 جنوری کو سیشن کورٹ میں کسٹم حکام نے جمع کروایا تھا۔ملزمہ کو سیشن کورٹ میں 28 فروری کو پیش کیا گیا تھا۔ملزمہ ابتک 140 مرتبہ اپنے کیس میں عدالت پیش ہوچکی ہیں۔ملزمہ سے ساڈھے آٹھ کلو ہیروہین علامہ اقبال پر برآمد ہونے کا الزام ہے۔جس کا چالان کسٹم حکام نے عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں