وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھولی جائیں گی ‘چوہدری محمد سرور
ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:08
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ بلوچستان کے بچے مجھے اتنے ہی عزیز ہیں جتنے پنجاب کے بچے ۔
انہوں نے کہاکہ سیاست میں ایسے لوگوں کو آنا چاہیئے جو لوگوں کی فلاح بہبود کو عبادت اور خدمت سمجھ کرکرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کو سیاست میں نہیں آنا چاہیئے جو دکھی انسانیت کی خدمت نہیں کر سکتے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ انہوں نے گورنر بلوچستان سے بات کی ہے کہ انکی فانڈیشن بلوچستان کی جیلوں میں قیدیوں کے لیئے فلٹریشن پلانٹس نصب کرے گی۔ اور ایسے قیدی جو اپنا جرمانہ ادا نہیں کرسکتے انکے جرمانے ادا کرکے انہیں رہا کروائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اپنے بلوچی بھائیوں کے لیئے کچھ کریں۔ بلوچستان کے طلبا کی ڈیمانڈ پر گورنر پنجاب نے بلوچستان ریذیڈینشل کالج کے لیئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کیا۔وفد نے گورنر پنجاب کو بلوچستان کی روایتی پگڑی پہنائی انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب کے دورے سے خوشگوار یادیں ساتھ لے کر جائیں گے ۔یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی اور گورنر پنجاب کے جذبات نے ہمارے دل موہ لیئے بعدازاںگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ٹرسٹ سکول کے زیر اہتمام برین آف لاہور سالانہ انٹر سکول مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سرکاری سکولوں کا تعلیمی معیار بہتر نہیں رہا۔ بدقسمتی سے تعلیمی ادارے منافع بخش انڈسٹری بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ملکوں میں صحت اور تعلیم کو کمانے کا زریعہ نہیں بنایا گیا جسکی وجہ سے وہ آج ہم سے آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیئے جامع اقدامات عمل میں لائے گی۔انہوں نے کہاکہ جو ٹیلنٹ ، وژن ، کمیٹمنٹ اور نالج پاکستان کے بچوں کے پاس ہے وہ یورپ کے کسی بچے میں نہیں ۔انہوں نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ ہمارا مستقبل محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن، محبت، برابری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ اسلام کے خلاف غلط پراپیگنڈا کررہے ہیں ۔ انہوں نے بچوں پر زور دیا کہ وہ اپنے والدین اور اساتذہ کی عزت کریں کیونکہ آج وہ جس مقام پر کھڑے ہیں وہ والدین اور اساتذہ کرام کی دعاں کا نتیجہ ہے۔ گورنر پنجاب نے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مباک باد اور انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات بھی دیئے۔دریں اثنا گورنر پنجاب نے ایک مقامی ہوٹل میں امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 25اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے مخیر حضرات اور این جی اوز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ یہ مستحق افراد کی مدد کر کے نہ صرف دنیا کما رہے ہیں بلکہ اپنی آخرت بھی سنوار رہے ہیں ۔ انہوں نے اب تک ایک ہزار سے زائد غریب اور مستحق خاندانوں کے بچوں کی شادیاں کروانے پر امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کی انتظامیہ اور چیئرپرسن روبینہ شاہین وٹو کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں سابق وزیر اعلی پنجاب منظور احمد وٹو، لیاقت بلوچ ، خرم نواز گنڈہ پور اور دیگر افراد نے شرکت کی۔دریں اثنا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایک مقامی ہوٹل میں کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ایجوکیشن ایکسیلنس کانفرنس 2018میں شرکت کی ۔ تقریب میں صوبائی وزیر پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین ۔ میاں لطیف ، پرنسپل کریسنٹ ماڈل سکول صوبیہ نوید کے علاوہ غیر ملکی وفود اور طلبا وطالبات اور انکے والدین نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چوتھا ٹی ٹونٹی ، قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیں
8 حساس امتحانی مراکز میں کیمرے لگا دئیے گئے
ٹیکسوں کی مد میں 85 فیصد ہدف پورا نہ کرنے والوں افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘ مسعود مختار
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت واسا کے ایریا ایکسپینش کے حوالے سے اجلاس
روٹی و نان کی قیمتوں کے حوالے سے آنے والی شکایات کا 24گھنٹے میں ہی ازالہ ہونا چاہئے‘کمشنر لاہور
ٹیکسوں کی مد میں 85 فیصد ہدف پورا نہ کرنے والوں افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘سیکرٹری ایکسائز
وزیر تعلیم پنجاب کی ہدایت پر حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب
چائلڈ میرج بل کے تحت 18سال سے کم عمر کی شادی پر والدین کو تین سال قید کی سزا تجویز
مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت ووقار میں اضافہ کیا ہے، عظمی بخاری
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
ذ*پنجاب سے قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستوں برائے خواتین کیلئے شیڈول جاری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت