پی آئی اے نے پاکستان سے چین، یورپ اور افغانستان کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:21

پی آئی اے نے پاکستان سے چین، یورپ اور افغانستان کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) پی آئی اے نے پاکستان سے چین، یورپ اور افغانستان کے لئے کرایوں میں خصوصی رعائت کا اعلان کر دیا،ترجمان کے مطابق پاکستان سے بیجنگ کے دوطرفہ کرایوں میں 8 ہزار روپوں کی کمی کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ مفت سامان کی رعایت 40 کلو گرام تک بڑھا دی ہے۔پاکستان سے کابل کے لئے کرایوں میں 2 ہزار روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سال نو کی مناسبت سے پی آئی اے نے پاکستان سے یورپ (ماسوائے برطانیہ) سفر کرنے والوں کے لئے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کیا ہے۔پاکستان سے پیرس، میلان، اوسلو، کوپن ہیگن اور بارسلونا جانے والی پروازوں کے دو طرفہ کرایوں میں 5-6 ہزار روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ یورپ (ما سوائے برطانیہ) کے لئے رعایتی پیشکش 14 سے 28 دسمبر کے دوران سفر کے لئے ہو گی۔پی آئی اے کے یہ رعائتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں