پاک ایران گیس منصو بہ مکمل کئے بغیر بحران ختم نہیں ہو سکتا‘خواجہ حبیب

باہمی تجارت کے حجم کو 8ارب ڈالر سے بڑ ھانے کیلئے بینکنگ مسائل ختم کر نے ہوں گے پاک ایران معاشی اور تجارتی تعاون کا مستقبل روشن ہے ،رخنہ ڈالنے کی کوششیں ناکام ہوں گی

اتوار 16 دسمبر 2018 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) ایران پاک فیڈڑیشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس منصو بہ مکمل کئے بغیر گیس بحران ختم نہیں ہو سکتا، حکومت توانائی بحران حل کر نے میں سنجیدہ ہے تو پاک ایران گیس منصبو بے کی تکمیل کیلئے ٹھوس اقدا مات کر ے ، گیس بحران کی وجہ سے بڑی اور چھوٹی انڈسٹری بندہونے سے ہزاروں مزدور بے روز گار ہور ہے ہیں جبکہ درآمدی آرڈرز بھی پورے کر نا مشکل ہو گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران پاک فیڈڑیشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت یقینی طور پر ایران کے ساتھ تجارتی روابط کودر پیش مشکلات کے حل کے لئے سنجیدہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ ملے، دو نوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم اس وقت8ارب ڈالر ہے جس کو بڑھانے کیلئے پاک ایران بینکنگ مسائل جلدحل کر نے کی ضرورت ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان چلنے والی مال بردار ٹرینوں کی تعداد بھی بڑھانا ہو گی۔

(جاری ہے)

خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ پاک ایران معاشی اور تجارتی تعاون کا مستقبل روشن ہے جس میں رخنہ ڈالنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت گیس بحران حل کرنے کے لئے پاک ایران گیس منصوبہ مکمل کرے تاکہ بند انڈسٹری بحال ہو بصورت دیگر درآمدات میں مزید کمی ہو سکتی ہے جس کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں