آنے والے وقتوں میں میرا بیٹالکی علی بہت بڑا گلوکار ثابت ہوگا ‘شبنم مجید

اتوار 16 دسمبر 2018 12:50

لاہور(این این آئی گلوکارہ شبنم مجید نے کہاکہ میرے سسرال میں تمام لوگ فن موسیقی سے وابستہ ہیں اور میرے شوہر بھی بہت بڑے موسیقار اورگلوکار ہیں جبکہ میرا بیٹا لکی علی مجھے مستقبل کا سٹار نظر آتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میرا بیٹا لکی علی ابھی کمسن ہے مگرا س میں گلوکاری کی صلاحیتیں موجود ہیں وہ مجھ سے سیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے دادا استاد طافو سے بھی سیکھتا ہے اور پوری دنیا جانتی ہے کہ موسیقی خاص طو پر تبلہ بجانے میں استاد طافو کا پوری دنیا میں کوئی ثانی نہیں ۔

(جاری ہے)

ا نہوںنے کہاکہ میں خوش قسمت ہوں کہ میرے بیٹے کی تربیت برصغیر کے نامور اساتذہ کیساتھ ہورہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ آنے والے وقتوں میں لکی علی پاکستان کا بڑا گلوکار ثابت ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی ماں کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بچے زندگی میں کسی بھی شعبے میں کامیاب ہوں اور میری خواہش بھی ہے کہ میرے بچے بھی اپنی زندگی میں کامیاب ہوں خاص طوپر لکی علی کی طرف میں بھرپو ر توجہ دے رہی ہوں کیونکہ اس نے متعدد شوز میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے حاضرین سے داد حاصل کی جس سے میرا بھی حوصلہ بڑھا اور اسی وجہ سے میں اپنے بیٹے کو اسی وجہ سے میں اس کو گائیکی کی فیلڈ میں لا رہی ہوں اور یہ اس کا اپنا شوق بھی تھا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں