حکومت کی کشمیر کے معاملے میں مجرمانہ خاموشی نے پاکستان عوام میں تشویش کی لہر دہرا دی ہے ‘عزیز الرحمن چن

اتوار 16 دسمبر 2018 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار انتخابات میں ناکامی کا غصہ کشمیری عوام پر نکال رہی ہے فائرنگ اور بیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کر کے نہتے کشمیریوں کی شہادتیں قابل مذمت ہیں اور دنیا میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے لئے لمحہ فکریہ ہے اقوام عالم کشمیر میں مظالم پر نوٹس لے اور کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حق خودرادیت دے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی کشمیر کے معاملے میں مجرمانہ خاموشی نے پاکستان عوام میں تشویش کی لہر دہرا دی ہے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہنے والے حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی پر مایوس نظر آتے ہیں پاکستان کی حکومت کشمیر میں مظالم کے خلاف ٹھوس خارجہ پالیسی تشکیل دے اور پوری دنیا میں بھارت کی جارحیت کے خلاف کمپین چلائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں