ْربیع الاول کے مہینے میں ساڑھے 17 لاکھ افراد نے عمرہ ادا کیا، پاکستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی

لاکھ 35 ہزار 60 پاکستانیوںنے عمرہ ادا کیا، انڈونیشیا سے 2 لاکھ 61 ہزار 172، بھارت سے 2 لاکھ 13 ہزار 893 عمرہ زائرین سعودی عرب گئے

اتوار 16 دسمبر 2018 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) ربیع الاول کے مہینے میں ساڑھے 17 لاکھ افراد نے عمرہ ادا کیا، عمرہ زائرین میں پاکستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے ربیع الاول میں17 لاکھ 77 ہزار 785افراد کو ویزے جاری کئے جن میں سے 13 لاکھ 87 ہزار 125 عمرہ زائرین سعودی عرب آئے۔

(جاری ہے)

ان زائرین میں سب سے زیادہ عمرہ زائرین پاکستان سے گئے جن کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 60 تھی۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال تین فیصد زیادہ لوگوں نے عمرہ ادا کیا۔دوسرے نمبر پر انڈونیشیا سے 2 لاکھ 61 ہزار 172، بھارت سے 2 لاکھ 13 ہزار 893 ، ملائیشیا سے 85 ہزار، یمن سے 72 ہزار 212، الجیریا سے 41 ہزار، ترکی سے 36 ہزار 800 عمرہ زائرین سعودی عرب گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں