خادم رضوی لاہور کے جناح ہسپتال منتقل

ای سی جی ،ایکسرے کی رپورٹ نارمل، بلڈٹیسٹ کی رپورٹ آج آئے گی جس میں بیماری کی تشخیص ہو گی،ڈاکٹرز

اتوار 16 دسمبر 2018 19:50

خادم رضوی لاہور کے جناح ہسپتال منتقل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) لبیک یا رسول للہ پارٹی کے سربراہ خادم رضوی کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیاای سی جی اور ایکسرے کے بعد بلڈ ٹیسٹ بھی ڈاکٹرز نے لے لئے رپورٹ(پیر )ملے گی جس کے بعد انکی بیماری کی تشخیص ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لبیک یا رسول للہ پارٹی کے سربراہ خادم رضوی کو دل کی تکلیف کے باعث لاہور کے جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے انکے ای سی جی ،ایکسرے ،اور بلڈٹیسٹ کئے اور بعد ازاں حالت خطرے سے باہر ہونے کے بعد انہیں سخت سکیورٹی حصار میں ہسپتال کے پرایئویٹ روم میں منتقل کر دیا گیا ہے ڈاکٹرز کے مطابق انکا(پیر)کو بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ آئے گی جس کے بعد انکی بیماری کی جانچ ہو سکے گی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں