ایونیوون میں مکانات کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں،آمنہ عمران

اتوار 16 دسمبر 2018 21:30

لاہور۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران نے گزشتہ روز رائیونڈ روڈ پر واقع رہائشی سکیم ایل ڈی اے ایوینیو ون کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ سکیم میں مکانات کی تعمیر کی حوصلہ افزائی اور آباد کاری کو فروغ دینے کیلئے ضروری انتظامات کئے جائیں۔ سکیم میں تعمیر کیا جانے والا کمیونٹی سنٹر جلد از جلد فعال کیا جائے اور یہاں زیرتعمیر دفتر کی عمارت 15 دن میں مکمل کرکے ضروری عملہ تعینات کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ عدالتوں میں زیرسماعت مختلف مقدمات کی سماعت جلد کروانے کیلئے درخواست دی جائے اور ان مقدمات کا مزید تاخیر کے بغیر فیصلہ کرواکر الاٹیوں کو پلاٹ دیئے جائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جوبلی ٹاون سکیم کے کمرشل پلاٹوں کا موثر استعمال یقینی بنانے کیلئے تجاویز پیش کی جائیں تاکہ یہاں سے ایل ڈی اے کیلئے ریوینیو جنریٹ کیا جاسکے۔دورے کے موقع پر ایل ڈی اے کے تینوں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رانا عبدالشکور، رانا ٹکا خان اور ظریف ستی کے علاوہ چیف انجینئر مظہر حسین خان‘ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ایونیو ون خواجہ توقیر حسن اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں