آصف زرداری ایک تیر سے تین شکار کرنا چاہتے ہیں،سابق صدر نے بلاول کو بھی کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیا ض الحسن چوہان کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 16 دسمبر 2018 22:00

لاہور ۔16دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیا ض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آصف زرداری ایک تیر سے تین شکار کرنا چاہتے ہیں، سابق صدر بھی عنقریب احتساب کی چھری تلے آنے والے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے یہاں آصف زرداری کے بیان کے ردعمل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی صدارت کے پانچ سال پاکستان کی سیاسی تاریخ کے بد ترین سال تھے ۔ زرداری کے حالیہ بیانات، جلسے اور پریس کانفرنسزاس بات کا ثبوت ہیں کہ ان کو اپنی سیاست کا خاتمہ نظر آر ہا ہے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر اور ان کی جماعت کے پلے کچھ نہیں ہے۔پنجاب میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر تین سو سے ساڑھے تین سو ووٹ لینے والی جماعت اور اس کے شریک چیئرمین کے اگلا الیکشن جیتنے کے دعوے حیران کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو اب کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں